یونیورسٹیزنےاخراجات کا بوجھ طلبہ پرڈال دیا،فیسوں میں ہزاوں روپے اضافہ

50 / 100

پشاور: یونیورسٹیزنےاخراجات کا بوجھ طلبہ پرڈال دیا،فیسوں میں ہزاوں روپے اضافہ کردیاگیا، خیبرپختونخوا کی متعدد جامعات نے اخراجات پورے کرنے کیلئے فیسوں میں اضافہ  کردیا ہے ۔

نجی ٹی وی اے آر وای کی رپورٹ کے مطابق ہاسٹل فیسوں ، پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور 4 سالہ بی ایس پروگرام کی سمسٹر فیس میں اضافہ کیا گیا۔

خیبرپختونخوا کی متعدد جامعات نےفیسوں میں اضافہ کردیا گیا ، جامعات کے اخراجات پورے کرنے کیلئے فیسوں میں اضافہ کیا گیا۔

اسلامیہ کالج یونیورسٹی، جامعہ پشاور،کےایم یو اور زرعی یونیورسٹی کی فیسیں بڑھا دی گئیں ، دستاویز میں بتایا گیا کہ اسلامیہ کالج انتظامیہ نے ہاسٹل فیسوں میں بھی 3 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

اسلامیہ کالج انتظامیہ نے اوپن میرٹ پر پری میڈیکل کی فیس 45 ہزار سےبڑھا کر 49 ہزار 465 کردی جبکہ سیلف فنانس پرپری میڈیکل کی فیس 98 ہزار سےبڑھ کر 1 لاکھ 11 ہزار روپے کردی گئی۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ پری انجینئرنگ میں 5 ہزار روپےکے اضافے کےبعد فیس 47 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 4 سالہ بی ایس پروگرام میں بھی 5 ہزار روپے فی سمسٹر کا اضافہ کیا گیا۔

اسی طرح ایم فیل کی فیس 5 ہزار اور پی ایچ ڈی کی فیس میں فی سمسٹر7 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

جامعہ پشاور نے بھی بی ایس،ماسٹرز،ایم فل اور پی ایچ ڈی فیسوں 10 سے13 فیصد اضافہ کردیا جبکہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے بھی امتحانی فیسوں میں اضافہ کر کے اعلامیہ جاری کردیا۔

Comments are closed.