شہداء ہمارافخرہیں، امن واستحکام کیلئےانکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،آرمی چیف

50 / 100

فوٹو:فائل

راولپنڈی: آرمی جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا، سکیورٹی پر بریفنگ دی گئی،ان کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارافخرہیں، امن واستحکام کیلئےانکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا فوج پر عزم ہیں.

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کے دشمن ایجنڈے کے تحت کام کرنے والے دہشت گردوں، ان کے ساتھیوں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو ریاست پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈالنے تک شکار کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کےعلاقےشیروانگی کا دورہ کیا ، یہاں گزشتہ روز6فوجی جوان دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئےشہید ہوگئے تھے۔

دورے کے دوران آرمی چیف کوانسداد دہشتگردی کارروائیوں سمیت موجودہ سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ جنرل عاصم منیر نےعلاقے میں تعینات افسران اور فوجیوں سے بات چیت کی،اوردہشتگردی کی لعنت سے لڑنےمیں جوانوں کےغیر متزلزل عزم کو سراہا۔

آرمی چیف نےجونواں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارافخرہیں،امن واستحکام کیلئےان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کے دشمن ایجنڈے کے تحت کام کرنے والے دہشت گردوں، ان کے ساتھیوں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو ریاست پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈالنے تک ان کا شکار کیا جائے گا۔

اس موقع پر آرمی چیف کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی ،اس سے قبل جنوبی وزیرستان آمد پرکور کمانڈر پشاورنے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

Comments are closed.