عمران خان کو جیل میں زہر دینے کا خطرہ،اہلیہ بشریٰ بی بی میدان میں آگئیں

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں زہر دینے کا خطرہ،اہلیہ بشریٰ بی بی میدان میں آگئیں ،سابق وزیراعظم کی اہلیہ ان کے حق میں میدان میں بول پڑیں، ہوم سیکرٹری کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیاہے کہ میرے شوہر عمران خان کو غیر قانونی طورپر اٹک جیل منتقل کیاگیاہے۔

بشریٰ بی بی کی طرف سے ہوم سیکرٹری پنجا ب کو لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ میرے شوہر کی جان کو خطرہ ہے، خدشہ ہے اٹک جیل میں زہر نہ دیا جائے۔

میرے شوہر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سابق وزیراعظم اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے گریجویٹ ہونے کے ناطے بی کلاس کے اہل ہیں انھیں بی کلاس مہیاکی جائے۔

بشریٰ بی بی نے خط میں اپنے شوہر کے لیے ہوم سیکرٹری پنجاب کے سامنے 4 مطالبات رکھ دیے، لکھا کہ عدالت نے میرے شوہر کو اڈیالہ جیل منتقلی کی ہدایت کی تھی بغیر کسی جواز کے میرے شوہر کو اٹک جیل میں قید کررکھاہے۔

قانون کے مطابق میرے شوہر کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائےمیرے شوہر جن عہدوں پر فائز رہے اس حساب سے سہولیات اٹک جیل میں میسر نہیں۔

بشری بی بی کا خط میں لکھنا تھا کہ اٹک جیل میں بنیادی سہولیات تک میثر نہیں جو میرے شوہر کے عہدے کے مطابق ہوں میرے شوہر پر دو بار قاتلانہ حملہ ہوچکا، ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ جان کو خطرہ ابھی بھی ہے، خدشہ ہے میرے شوہر کو اٹک جیل میں زہر نہ دےدیاجائے،بشری بی بی کا خط میں اظہار خیال۔

بشری نے مزید لکھا کہ سابق وزیراعظم ہونے کے ناطے میرے شوہر کو گھر کے کھانے کی اجازت دی جائے جیل قوانین کے مطابق 48 گھنٹے کے اندر تمام سہولیات دینی چاہیے تھیں جو 12 دنوں کے بعد بھی نہ دی گئیں۔

انھوں نے خط میں یاد دلایا ہے کہ جیل قوانین کے مطابق میرے شوہر کو پرائیویٹ ڈاکٹر سے طبی معائنہ کروانے کا حق ہے.

بشریٰ بی بی نے کہا کہ شوہر کو جیل قوانین کے مطابق سہولیات نہ دینے پر قانونی انکوائری کا مطالبہ کرتی ہوں میرے شوہر کو بی کلاس دی جائے، اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے، پرائیویٹ ڈاکٹر اور گھر کے کھانے کی اجازت بھی دی جائے۔۔

Comments are closed.