رہنماء ایم کیوایم نوید جمیل کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

45 / 100

فائل:فوٹو

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کی نماز جنازہ آج دوپہر ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔

 ایم کیو ایم رہنما 2005 میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے ناظم منتخب ہوئے، 1990 اور 2013 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، وہ 2002 اور 2018 میں رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق کنور نوید جمیل کئی ماہ سے برین ہیمرج کا شکار اور نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جو گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔

کنور جمیل کے انتقال پر خالد مقبول صدیقی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، نگران وزیراعلیٰ اور سینیٹ چیئرمین نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

Comments are closed.