سندھ کی حلقہ بندیاں شفاف بنائیں، سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو حکم

52 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد: سندھ کی حلقہ بندیاں شفاف بنائیں، سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو حکم، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی سندھ میں صوبائی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا.

چیف جسٹس پاکستان عمر عطابندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سندھ میں صوبائی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی.

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حلقہ بندیاں عوامی مفاد کا معاملہ ہیں، سپریم کورٹ میں متعدد بار حلقہ بندیوں کا معاملہ آ چکا ہے، سندھ میں حلقہ بندیوں پر حساسیت زیادہ ہے.

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سندھ سے اکثر یہ گلہ کیا جاتا ہے کہ حلقہ بندیاں درست نہیں ہوئیں، الیکشن کمیشن عام انتخابات کب کرا رہا ہے؟ ابھی تک تو انتخابات کی کوئی تاریخ ہی طے نہیں ہوئی.

سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل تمام معاملات حل کرے،، واضح رہے کہ سندھ میں صوبائی حلقے پی ایس سات، آٹھ اور نو شکارپور کی حلقہ بندیاں سپریم کورٹ میں چیلنج کی گئی تھیں۔

Comments are closed.