پیمرا نے11 ملزمان کو ٹی وی چینلز پر دکھانے کی پابندی عائد کر دی

53 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد : پیمرا نے11 ملزمان کو ٹی وی چینلز پر دکھانے کی پابندی عائد کر دی، ان میں زیادہ تر پی ٹی آئی کی ہے جبکہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی پابندی کا اطلاق تنقید کرنے والے بعض صحافیوں پر ہوگا.

پیمرانے بظاہر 11 مفرور اور اشتہاری افراد کو ٹی وی پر دکھانے پر پابندی عائد کی ہے تاہم ملک میں مفرور اور اشتہاروں کی تعداد ہزاروں میں ہے جو اس پابندی میں شامل نہیں کئے گئے ہیں.

پیمرا نے 11افراد کو الیکٹرانک میڈیا پر دکھانے پر پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے مطابق مفرور اور اشتہاری افراد کو ٹی وی پر دکھانے کی اجازت نہیں ہے۔

جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں سید اکبر حسین، صابر شاکر، معید پیرزادہ، وجاہت سعید، عادل فاروق راجہ، حیدر رضا مہدی ،شاہین صہبائی، پی ٹی آئی کے رہنما علی نواز اعوان، فرخ حبیب، مراد سعید اور حماد اظہر شامل ہیں۔

پیمرا نے ہدایت دی ہے کہ الیکٹرانک میڈیا پر ایسے لوگوں کی کوریج کو ممنوع قرار دیا جاتا ہے، ایسے افراد سے متعلق کسی بھی قسم کی خبر، بیانات نشر کرنے سے گریز کیا جائے۔

About The Author

Comments are closed.