ہزارہ ایکسپریس کو خوفناک حادثہ، 39 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

51 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

نوابشاہ: حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو خوفناک حادثہ، 39 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی ہوگئے، ٹرین کی 10 بوگیاں نوابشاہ کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں.

حادثے کا شکار ہونے والی ہزارہ ایکسپریس کراچی سے حویلیاں جا رہی تھی، ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

ڈی ایس ریلوے محمود الرحمان کا کہنا ہے کہ نواب شاہ کے قریب 10 بوگیوں کے پٹری سے اترنے کی اطلاعات ہیں، اس حوالے سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

ڈی ایس ریلوے محمود الرحمان کے مطابق لوکوشیڈ روہڑی سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ روانہ ہو رہی ہے، حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹریفک معطل ہے۔

ریلوے حکام کہتے ہیں فی الحال حادثے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے جبکہ مقامی پولیس کے مطابق ہزارہ ایکسپریس میں سوار مسافروں کو بوگیوں سے نکالنے کا کام جاری ہے۔

حادثہ میں محفوظ رہنے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس میں بہت زیادہ مسافر سوار تھے اور ٹرین حادثے کے باعث قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سرکاری ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے میں 15 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہزارہ ایکپسریس ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہے، 10 میں سے 9 بوگیوں کو کلیئر کر دیا گیا ہے، اب بھی بوگیوں کے اندز زخمی پھنسے ہوئے ہیں۔

Comments are closed.