ملکی تاریخ میں پہلی بار سکردو کیلئے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز

52 / 100

فوٹو:فائل

راولپنڈی: ملکی تاریخ میں پہلی بار سکردو کیلئے بین الاقوامی پروازوں کا آغازہونے جارہا ہے اور یوم آزادی کے موقع پر پی آئی اے دبئی سے سکردو کی براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ سکردو ائیرپورٹ کی پہلی بین الاقوامی پرواز ہوگی، سکردو ائیرپورٹ پر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور پرواز پر بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے.

ترجمان کا کہنا ہے بلتستان کیلئے شروع ہونے والی تاریخی پرواز پر سفر کرنے کیلئے ہوابازی کے شوقین افراد میں خصوصی دلچسپی پائی جاتی ہے اور وہ ٹکٹس بک کروا رہے ہیں.

ترجمان کے مطابق پہلی پرواز پر مسافروں کو دنیا کی بلند ترین چوٹیوں اور دلکش جھیلوں کے نظارے بھی کروائے جائیں گے، پرواز دبئی سے سکردو اور وہاں سے اسلام آباد آئے گی.

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق پرواز میں براہ راست سکردو کیساتھ ساتھ اسلام آباد کے مسافر بھی سفر کرسکیں گے۔

Comments are closed.