راجہ ریاض،نورعالم سمیت مزید13 ایم این ایز پی ٹی آئی بدر کر دئیے گئے

51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض،نورعالم سمیت مزید13 ایم این ایز پی ٹی آئی بدر کر دئیے گئے ،مزکورہ تمام ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کے الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کردیئے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے اعلامیہ کے مطابق راجہ ریاض اور نور عالم خان کے علاوہ رمیش کمار وانکوانی، نزہت پٹھان، وجیہہ قمر، سردار ریاض محمود خان مزاری، رانا محمد قاسم نون کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

نواب شیر، مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان، افضل خان ڈھانڈلہ، محمد عبدالغفار وٹو، عامر طلال گوپانگ اور احمد حسین دہر کو پارٹی سے نکال دیا اور بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔

تحریک انصاف نے تمام رہنماؤں کو کسی بھی طرح سے پارٹی کا نام اور عہدہ استعمال کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ملک شوکت کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

اعلامیہ کے مطابق شوکت علی کو مجاز اتھارٹی کے علم میں لائے بغیر نئی پارٹی اجلاس میں شرکت پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور ان سے دو دن کے اندر وضاحت طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے پارٹی چھوڑنے والے 22 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو بھی نکال دیا تھا جن میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شامل ہیں۔

Comments are closed.