توہین الیکشن کمیشن کیس،چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، 22 اگست کی نئی تاریخ مقرر

46 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ، الیکشن کمیشن نے توہین کمیشن کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 22 اگست کی نئی تاریخ مقررکردی، چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست دائر،اسد عمر نے انتخابات کی طرف توجہ دلائی تو ممبرنثاردرانی بولے عدالتوں سیاسٹے واپس لیں، ایک ہفتے میں فیصلہ سنا دیں گے الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہے

ممبرنثار درانی کی سربراہی میں چاررکنی بنچ نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی ، وکیل شعیب شاہین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیتے ہوئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

 ممبرکمیشن اکرام اللہ خان نے کہاکہ توہین عدالت کیس میں کیسے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلیں؟آج توچیئرمین پی ٹی آئی پرفرد جرم عائد کرنا تھا،وکیل نے کہاکہ کہ چیئرمین پی ٹی آئی پرتاحال جرم ثابت نہیں ہوا،اسد عمربولیبائیس اگست کوتقریباً الیکشن کا شیڈول آجائے گا ایک سیاسی جماعت کوانتخابات کے دوران کیسزکی سماعت سے کیا تاثرجائے۔

 کمیشن سربراہ نثاردرانی نے ریمارکس دیے الیکشن کمیشن اس کیس کوایک ماہ میں نمٹاسکتا تھا ، سیاسی کیسزایک سال سے چلارہاہے، فریقین نے اسٹے لیے ،استثنیٰ کی درخواستیں دیں ، کمیشن سربراہ نے مزید کہاکہ جماعتوں کوسوچنا چاہیے وہ اداروں کوکتنا مضبوط کررہے ہیں سیاستدانوں نے ملک کو چلانا ہے ان کوسوچنا ہوگا۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.