نئے معدنیاتی انقلاب کے لیے مٹی نہیں، ترقی بیچیں گے، مصدق ملک

45 / 100

فائل:فوٹو

وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ نئے معدنیاتی انقلاب کے لیے مٹی نہیں، ترقی بیچیں گے،ہمارا کل "پاکستان معدنی کانفرنس” کا مرکزی خیال "مٹی نہیں ترقی” ہے، جو دھات نکلیں گی، وہیں نئی صنعتیں لگائیں گے، غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے گا۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ون ونڈو آپریشن میں سہولیات دے گا۔سرمایہ کاروں کے راستے میں وزیراعظم، آرمی چیف، صوبائی وزرائے اعلیٰ ریڈ کارپٹ بچھائیں گے۔

وزیر پیٹرولیم اور قدرتی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ غریب آدمی کا روزگار سب سے پہلا مقصد ہے۔۔ایک ملین ڈالر کی کھدائی کریں تو ہزاروں لوگوں کو نوکری دینا پڑتی ہے۔ہمارے بلوچستان میں متوسط ہنر کے ساتھ لوگ موجود ہیں۔۔دوسرا مقصد پاکستان کی معاشی ترقی کی طرف جائیں گے۔۔ہمارا کل "پاکستان معدنی کانفرنس” کا مرکزی خیال "مٹی نہیں ترقی” ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ہماری مٹی لے جاتے ہیں تو فیکٹری لگاتے ہیں۔اب مٹی نہیں بیچیں گے، یہ فیکٹری ہم خود لگائیں گے۔ہم مٹی سے خود دھات نکال کر، ویلیو ایڈ کر کے بیچیں گے۔تیسرا مقصد، برآمدات کو بڑھانا ہے۔پاکستان معدنی کانفرنس کے یہی تین مقاصد ہیں۔بلوچستان میں صنعتی کلسٹر، سملٹنگ کریں گے جو دھات نکلیں گی، وہیں نئی صنعتیں لگائیں گے گوادر کی بندرگاہ موجود ہے، وہاں سے اپنی مصنوعات برآمد کریں گے۔

وزیر پیٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ "ریڈ ٹیپ کو ریڈ کارپٹ” میں تبدیل کریں گے۔۔پاکستان کے تمام اداروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ریڈ ٹیپ کاٹیں گے۔پاکستان کو غربت، ترقی اور سرمایہ کاروں کی عزت کے زاویے سے دیکھنا ہو گا۔

ان کاکہناتھا کہ پاکستان میں پچاس قسم کے قوانین ہیں، ایک پر عمل ہو تو دوسرے کی خلاف ورزی ہو جاتی ہے۔معدنیات کے شعبہ کے لیے مضبوط ریگولیٹر تشکیل دیا جائے گا۔پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تحفظ، سہولیات، محصولات، قواعد کو آسانی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی شمولیت کا مقصد سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تحفظ کی یقین دہانی کرانا ہے۔۔پاکستان کی ترقی کے لیے ایس آئی ایف سی مرکز و محور ہو گا۔

Comments are closed.