شہریار آفریدی عدالتی حکم کے باوجود رہا نہ ہوئے، بڑا بھائی فرخ آفریدی بھی گرفتار

50 / 100

فوٹو: فائل

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہریار آفریدی عدالتی حکم کے باوجود رہا نہ ہوئے، بڑا بھائی فرخ آفریدی بھی گرفتار، اڈیالہ جیل بند کردیا گیا،فرخ آفریدی کو 3 ایم پی او کے تحت اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا گیا ہے.

راولپنڈی میں سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کے بھائی فرخ افریدی کےگھر پولیس نے چھاپہ مار کر حراست میں لیا. فرخ آفریدی کو 3 ایم پی او کے تحت 15 دن کے لیے اڈیالہ جیل میں نظر بند کردیا گیا ہے.

پولیس نے شہریار آفریدی کے بھائی فرخ آفریدی کے گھر چھاپہ گزشتہ رات گئے مارا ، پولیس ویسٹریج کے علاقہ میں دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی اور شہریار آفریدی کے بھائی کو حراست میں لیکر ساتھ لے گئی.

عدالتی احکامات کے باوجود سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کی اڈیالہ جیل سے رہائی نہ ہو سکی۔ ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے مزید 15 دن کی نظربندی کے احکامات موصول ہونے پر شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل ہی میں نظر بند رکھا گیا ہے

سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کی نظر بندی کے احکامات 3 ایم پی او کے تحت جاری کیے گئے۔ سی پی او راولپنڈی نے نقض امن کے خدشے کے پیش شہریار آفریدی کی 30 دن کے لیے نظر بندی کی سفارش کی تھی ۔

شہریار آفریدی کے بھائی فرخ آفریدی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے رات گئے ویسٹریج کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپا مارا اور دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی اور فرخ آفریدی کو حراست میں لے کر ساتھ لے گئی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے دفتر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق فرخ آفریدی کو 15 دن کے لئے نظر بندکیا گیا،سی پی او راولپنڈی کی جانب سے فرخ آفریدی کی تین ماہ نظر بندی کی سفارش کی گئی تھی،جسے مسترد کرکے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے فرخ آفریدی کو 15 دن کے لئے نظر بند کیا۔

Comments are closed.