خیبر اور جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں ،3 دہشت گرد ہلاک

46 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی : 27/28 جولائی کو، خیبر اور جنوبی وزیرستان کے ضلع میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے ذریعے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 27 جولائی کو خیبر ضلع کے جنرل علاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے موٴثر کارروائی سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا.جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ 28 جولائی کو جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک اور شدید مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے. علاقے میں کلیرنس آپریشن جا رہی ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے.

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

Comments are closed.