دیر بالا کے نوجوان سے شادی کرنے والی انجو کے بھارتی شوہر کاردعمل سامنےآگیا

50 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور:دیر بالا کے نوجوان سے شادی کرنے والی انجو کے بھارتی شوہر کاردعمل سامنےآگیا، بھارتی خاتون انجو کے شوہر اروند کمار نے کہا کہ میری بیوی نے جانے سے پہلے مجھے بتایا کہ وہ جے پور میں اپنی سہیلی سے ملنے جا رہی ہے۔

اروند کمار نے بھارتی بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھےکل رات وائس کال میں بیوی نے کہا کہ میں لاہور میں ہوں، مجھے نہیں معلوم وہ لاہور کیوں گئی، ویزا اور دیگر سامان کیسے حاصل کیا۔

اروند کمارنے کہا کہ میں عام طور پر اپنی بیوی کا فون یا اس کے میسجز چیک نہیں کرتا۔ میری بیوی کے کیس کو سیما حیدر کے کیس سے نہیں جوڑا جاسکتا، اہلیہ نے کہا دو سے تین دن میں آجائے گی، میں نے پولیس میں رپورٹ نہیں کرائی۔

پاکستان میں موجود انجو کے خاوند نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا کہ وہ مجھے بتائے بنا کہیں گئی، یہ دھوکا ہے، واپس آنے پر بچے اس کے ساتھ رہنے نہ رہنے کا فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیوی کے والدین کو بلا کر ہم مل کر فیصلہ کریں گے کہ مزید کیا اقدامات کیے جائیں، انہوں نے بھارتی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انجو کے پاس تمام قانونی دستاویزات ہیں تو واپس آنے دیا جائے۔

بھارتی میڈیا نے انجو کی بیٹی اینجل سے بھی گفتگو کی ہے اینجل کا کہنا ہے کہ ہم اپنے گھر میں والد کے ساتھ رہتے ہیں، والدہ چار، پانچ دن پہلےگئی ہیں، کہاں گئیں نہیں پتا۔

واضح رہے کہ بھارتی خاتون انجو چند روز پہلے بھارت سے پاکستان کے علاقے دیر بالا پہنچی تھی، جہاں اس کے اسلام قبول کرنے اور نصراللّٰہ نامی پاکستانی نوجوان سے نکاح کرنے کی اطلاعات ہیں اور مبینہ نکاح نامہ بھی سامنے آگیا ہے.

Comments are closed.