چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری الیکشن کمیشن سے جاری

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری الیکشن کمیشن سے جاری، آئی جی اسلام آباد کو پولس کے زریعے سابق وزیراعظم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اسلام آباد پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر نے کا حکم دے دیا،تاہم تھانہ بنی گالہ کے ایس ایچ او نے وارنٹ کی وصولی کروا لی ہے اور ان کے وکیل نے منگل کو الیکشن کمیشن پیش ہونے کی تصدیق کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد کوچیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کر کے الیکشن کمیشن میں پیش کرنے کا کہاہے،ذرائع کے مطابق عمران خان کے وکیل کی طرف سے پیش ہونے کی تصدیق کے بعد ایک بار پھرالیکشن کمیشن کی گرفتاری کی خواہش پوری نہیں ہوسکے گی۔

الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے کل 10 بجے پیش کیا جائے،توہین الیکشن کیس میں عمران خان پیش نہیں ہوئے تھے اور الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر وارنٹ جاری کیے۔

چیرمین پی ٹی آئی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ ان کی رہائشگاہ پر موصول کروا دیے گئے ہیں ذرائع کے مطابق عمران خان کے وکیل نے بنی گالا میں وارنٹ وصول کیے۔

ایس اچ او تھانہ بنی گالا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ پر وارنٹ وصول کروائے جب کہ ا وکیل پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کل الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے۔

Comments are closed.