پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیں گے،آرمی چیف کا عزم

50 / 100

فوٹو: فائل

خانیوال: چیف آف آرمی سٹاف نے کہا ہے
فوج عوام سے ہے اور عوام فوج سے۔۔۔۔پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیں گے،آرمی چیف کا عزم ۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خانیوال میں تقریب سے خطاب اور شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیکورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔۔۔تمام اسٹیک ہولڈرز ملکر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔۔۔

خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا ، گرین انیشیٹووکا دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا.

انھوں نے کہا کہ ہم اس ماڈل فارم کی طرز کے جدید فارم بنائیں گے جس سے چھوٹے کسان کو فائدہ ہوگا۔ پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے،سیکیورٹی کے بغیر معیشت اور معیشت کے بغیر سیکیورٹی نا گزیر ہے۔ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے.

عوام اور ریاست کا رشتہ محبت اور احترام کا ہے۔آرمی چیف نے علامہ اقبال کا شعر پڑھ کر ملک و ملت کے ہر فرد کی ملکی ترقی میں اہمیت پر زور دیا۔۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے۔ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔

Comments are closed.