سائفر پر شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے انکوائری ٹیم کو بیانات ریکارڈ کرادئیے

53 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: ایف آئی اے میں سائفر و آڈیو لیک تحقیقات میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے۔

سائفر پر شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے انکوائری ٹیم کو بیانات ریکارڈ کرادئیے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون رانا جبار کی سربراہی میں 8 رکنی جوائنٹ انکوائری ٹیم ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں سائفر کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔

ٹیم میں ایف آئی اے کے مختلف ونگز کے افسران سمیت تین انٹیلی جنس اداروں کے گریڈ 19 افسران بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے انکوائری کے لیے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو طلب کیا تھا۔

Comments are closed.