عمران خان کی درخواست پر وکیل قتل کیس کی سماعت کرنے والا 3 رکنی بنچ پھر بحال
فوٹو: فائل
اسلام آباد: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر وکیل قتل کیس کی سماعت کرنے والا 3 رکنی بنچ پھر بحال کر دیا گیا بنچ پہلے تبدیلی ہوئی تھی لیکن پھر وہی بنچ تشکیل پا گیا.
عدالت عظمی نے بلوچستان میں قتل ہونے والے وکیل کے قتل کیس میں ضمانت کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں24جولاٸی کو طلب کر رکھا ہے.
سپریم کورٹ کی نئی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی ہی 3 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گی. جمعے کو جاری کاز لسٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کا بینچ تبدیل کر دیا گیا تھا.
جس کے تحت سپریم کورٹ کے بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی کی جگہ جسٹس محمد علی مظہر کو شامل کیا گیا تھا لیکن اب جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 24 جولائی کو کیس کی سماعت کرے.
مظاہر نقوی بھی سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کا حصہ ہیں سپریم کورٹ نے وکیل قتل کیس میں ضمانت کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں بلایا ہے
Comments are closed.