پاکستان میں ہم آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پراُمید ہیں،امریکہ
فوٹو: فائل
واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان میں انتخابات کےاعلان کا خیر مقدم کاہے امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ الزبتھ ہورسٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا ہے۔
غیر ملکی میڈیا سے بات چیت میں الزبتھ ہورسٹ نے کہا پاکستان میں ہم آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پراُمید ہیں،امریکہ کا الیکشن اعلان پر ردعمل۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین پائیدار شراکت داری ہے، پاکستان اور امریکا کی متعدد معاملات میں مشترکہ دلچسپی ہے۔
امریکی نائب معاون وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کیلئے معیشت اور موسمی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں۔
الزبتھ ہورسٹ نے مزید کہا کہ امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار ہے، گزشتہ برس 9 بلین ڈالر کی تجارت ہوئی، امریکا کی طرف سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 250 ملین ڈالر رہی۔
نائب معاون وزیر خارجہ الزبتھ ہورسٹ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستان کو 215 ملین ڈالر دیئے ہیں۔
Comments are closed.