عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج 3 مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری

51 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج 3 مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، تھانہ رمنا میں درج 2، تھانہ گولڑہ میں درج 1 مقدمے میں قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے ہیں.

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے ۔اے ٹی سی نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کو ذاتی حیثیت میں 19جولائی کو بلا لیا۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر کیخلاف تھانہ رمنا میں درج 2، تھانہ گولڑہ میں درج 1 مقدمے کی سماعت کی۔
دورانِ سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے تھانہ رمنا میں درج مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

ان کے وکیل سردار مصروف خان نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونا ہے، جس کے باعث وہ اسلام آباد کی عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات نے ریمارکس میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔اے ٹی سی نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کو ذاتی حیثیت میں 19 جولائی کو بلا لیا۔

عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں فرخ حبیب، شبلی فراز اور حسان نیازی کے بھی وارنٹ جاری کر دئیے۔

Comments are closed.