پرویز خٹک کی پاکستان تحریک انصاف نےپارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اورسابق وزیردفاع رہنے والے پرویز خٹک کی پاکستان تحریک انصاف نےپارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔
پرویز خٹک کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی طرف سے جاری کیا گیاہے۔
پرویز خٹک نے پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے بعد استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کیں، ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے پارٹی کے اندر گروپ بنانے کی بھی ناکام کوشش کی۔
سابقہ صوبائی صدر پرویز خان خٹک کی پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی- pic.twitter.com/Wb9njS7Sb6
— PTI (@PTIofficial) July 12, 2023
پرویز خٹک نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کے علاوہ عمران خان کے حوالے سے بھی تنقید کی تھی جس پر پاکستان تحریک انصاف نے ایکشن لیا۔
پاکستان تحریک انصاف سے مرکزی عہدوں پر بیٹھے متعدد رہنما الگ ہو چکے ہیں جن میں پرویز خٹک،اسد عمر، علی زیدی،فواد چوہدری سمیت دیگر متعدد رہنما شامل ہیں۔
Comments are closed.