ژوب گیریژن پر دہشت گرد گروپ کا حملہ،شہید اہلکاروں کی تعداد 9 ہو گئی

55 / 100

فائل:فوٹو
کوئٹہ: بلوچستان میں ژوب گیریژن پر دہشت گرد گروپ کا حملہ،شہید اہلکاروں کی تعداد 9 ہو گئی، 5  سکیورٹی اہلکار شدید زخمی تھے جو شہید ہو گئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں اب تک بھاری ہتھیاروں سے لیس 3 دہشت گرد مارے گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صبح سویرے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے شمالی بلوچستان میں ژوب گیریژن پر حملہ کیا۔ دہشت گردوں کی تنصیب میں گھسنے کی ابتدائی کوشش کو ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں اب تک بھاری ہتھیاروں سے لیس 3 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جبکہ باقی دہشت گردوں کو ایک چھوٹے سے علاقے میں گھیر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو دہشت گردوں کو بھی پکڑنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جس کے دوران، چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے اور پانچ اہلکار شدید زخمی تھے جو بعد شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی ایسی تمام گھناوٴنی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments are closed.