لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس کر جاں بحق
فائل:فوٹو
لاہور : لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس کر جاں بحق ۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ایک ہی خاندان کے 10 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیاہے ۔
ذرائع کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے محلہ سمیاں میں ایک گھر کے اندر فریج کو لگے سٹیبلائزر میں آگ لگی جس نے سارے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا لاہور میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے مرحومین کیلئے مغفرت کی دعا کی ہے ۔
Comments are closed.