پیپلز پارٹی نے حکومت کو اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ دے دی

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے حکومت کو اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ دے دی، وفاقی وزیرتجارت نے میڈیا سے گفتگو میں تمام اسمبلیاں توڑنے کی تجویز کی تفصیلات بتائیں۔

وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے پارلیمنٹ ہاوس میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاپیپلز پارٹی کا انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے۔

انھوں نے کہا نگران سیٹ اپ کسی صورت آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہیے، نوید قمر نے کہاموجودہ سیٹ اپ میں مزید توسیع کی حمایت نہیں کرتے۔

وفاقی وزیرتجارت نوید قمر کا کہنا تھا کہ موجودہ اسمبلی میں توسیع پر قانون سازی پر اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

نوید قمر کا کہنا تھاانتخابی اصلاحات پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے، انتخابی اصلاحات آر ٹی ایس سسٹم جیسے معاملہ اہم ہیں۔

انھوں نے کہا پیپلز پارٹی نے حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ہے جب کہ اب اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے۔

واضح رہے حکمران اتحاد قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے قبل اسمبلیاں اس لئے توڑنا چاہتا ہے کہ انتخابات 60 کی بجائے90 روز میں ہوں کیونکہ مدت پوری ہونے پر انتخابات 60 دن میں کرانے ہوتے ہیں۔

Comments are closed.