سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی ،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

45 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا۔سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر تحریک پیش کی جائے گی۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے منعقد ہو گا، اجلاس کا ایجنڈا 2 نکاتی ہے، ایجنڈے کے مطابق سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر تحریک پیش کی جائے گی۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی تحریک پیش کریں گے جس پر اراکین بحث میں حصہ لیں گے، تحریک پر بحث کے خاتمہ پر مذمتی قرارداد منظور کی جائے گی۔

Comments are closed.