گلگت بلتستان،آزاد کشمیر طرز کی تبدیلی؟ وزیر اعلٰی کا انتخاب ملتوی، آئی جی خٹک کی جگہ بٹ تعینات
فوٹو: فائل
گلگت: گلگت بلتستان،آزاد کشمیر طرز کی تبدیلی؟ وزیر اعلٰی کا انتخاب ملتوی، آئی جی خٹک کی جگہ بٹ تعینات، سینئر پولیس حکام سمیت بھاری نفری گلگت بلتستان اسمبلی میں داخل، اسمبلی کے تمام سٹاف اور صحافیوں کو اسمبلی دفاتر سے باہر نکال دیا گیا۔
گلگت بلتستان کے نئےوزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے بلائے گئے اجلاس پر سپریم اپیلٹ کورٹ نے حکم امتناعی جاری کر دیا جس کے بعد آج ہونے والا گلگت بلتستان کے نئےوزیر اعلیٰ کا انتخاب روک دیا گیا۔
سپریم اپیلٹ کورٹ نے ایک رکن حاجی گلبر خان کی درخواست پر اجلاس ملتوی کرنے کا حکم دیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بیماری کے باعث گلگت میں موجود نہیں، اس لیے انتخاب کا حصہ نہیں بن سکتا۔
سپریم اپیلٹ کورٹ نے سپیکر کی طرف سے آج بلائے گئے اجلاس کو روک دیا، نئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کے لیے آج 3 بجے اجلاس طلب کیا گیا تھا، پی ٹی آئی کے رکنِ اسمبلی حاجی گلبر خان نے اجلاس ملتوی کرنے کے لیے سپریم اپیلٹ کورٹ میں درخواست جمع کرائی۔
عدالت کی طرف سے اپنے حکم میں کہا گیا ہے کہ سپیکر 72 گھنٹوں میں وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کے لیے نیا شیڈول جمع کرائیں۔
اس دوران ہی وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کی کوریج کے لیے بلائے گئے صحافیوں کو بھی اسمبلی سے نکال دیا گیا، سیکرٹری اسمبلی کے مطابق آج(بدھ) دن 3 بجے گلگت بلتستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب ہونا تھا۔
آج تک گلگت بلتستان اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی 33 ارکان پر مشتمل ہے، نئے وزیرِ اعلیٰ کو کامیابی کے لیے 17 ووٹ درکار ہیں۔
تحریک انصاف کے21 ارکان گلگت بلتستان اسمبلی کاحصہ ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے 4 ارکان، ن لیگ کے 3 ارکان، متحدہ وحدت المسلمین کے 3 ارکان گلگت بلتستان اسمبلی کا حصہ ہیں، 1 آزاد رکن، تحریکِ اسلامی اور جے یو آئی (ف) کا ایک ایک رکن بھی گلگت بلتستان اسمبلی کا حصہ ہے۔
پی ٹی آئی نے راجہ اعظم خان کو وزیر اعلیٰ کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے، پیپلز پارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ نے وزیر اعلیٰ کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے انجینئر محمد انور خان کی جانب سے بھی وزارت اعلیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
دوسری طرف اچانک آئی جی گلگت بلتستان دارعلی خٹک کو عہدے سے ہٹا کرپنجاب سے تعلق رکھنے والےافضل محمودبٹ کو آئی جی پولیس گلگت بلتستان تعینات کردیا گیاہے.
افضل محمودبٹ پولیس سروس کے 21 گریڈکےافسرہیں اور وہ اس سے پہلے پنجاب پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
Comments are closed.