بجلی کی قیمت میں آئندہ 3 ماہ کیلئے 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں آئندہ 3 ماہ کیلئے 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ۔ اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر 2023 کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔
ڈسکوز کے مالی سال 23-2022 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی گئی ہے۔
نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر 2023 کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، ڈسکوز نے نیپرا کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی، اتھارٹی نے ڈسکوز کی درخواست پر 24 مئی کو عوامی سماعت کی تھی۔
بجلی1روپے25پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیابجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مالی سال23-2022کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری۔اتھارٹی نے ڈیٹا کی جاجچ پڑتال کے بعد ڈسکوز کےصارفین کے لئےتیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مدمیں1روپے25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی pic.twitter.com/Q4ZQaorIeg
— FASEEH NAQVI (@FASEEHH97796314) July 4, 2023
اس سے قبل صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 47 پیسے ایوریج فی یونٹ چارج کیا جا رہا تھا جو کہ جون 2023 تک تھا۔
فیصلے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا جبکہ اسکا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
Comments are closed.