عمران خان کی آج 10 کیسز میں عبوری ضمانتیں، نیب راولپنڈی میں بھی طلبی ہے
فوٹو: فائل
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج 10 کیسز میں عبوری ضمانتیں، نیب راولپنڈی میں بھی طلبی ہے، احتساب عدالت میں القادر ٹرسٹ نیب تحقیقات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کے کیس کی بھی سماعت ہوگی.
جوڈیشل کمپلیکس جی الیون اسلام آباد میں ان کیسز کی سماعت ہوگی جہاں سکیورٹی سخت ہوگی، اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر پیشی کے بعد مزید مقدمات درج ہوتے رہے ہیں!
دوسری طرف نیب میلوڈی افس میں بھی پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور مقبول سیاسی رہنماچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ انکوائری کیس کا سامنا ہے.
عمران خان کے علاوہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں کل نیب راولپنڈی نے طلب رکھا ہے اور امید ہے بشریٰ بی بی بھی آج پیش ہوں گی.
ذرائع کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی غیر موجودگی میں قائم مقام صدر صادق سنجرانی کی طرف سے نیب ترمیمی بل میں مزید ترامیم منظوری کے بعد عمران خان کی گرفتاری بھی متوقع ہے.
Comments are closed.