وفاقی کابینہ نےافغانستان کےلئے گاڑیوں کے سپیئر پارٹس بھجوانے کی اجازت دیدی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نےافغانستان کےلئے گاڑیوں کے سپیئر پارٹس بھجوانے کی اجازت دیدی، ایک کنٹینر وفاقی کابینہ نے وزارتِ تجارت کی سفارش پر افغانستان میں خوراک کی فراہمی کے آپریشن کو جاری رکھنے کے لیے دی گئی۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کی گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کے ایک کنٹینر کی پاکستان کے راستے کراچی سے کابل تک ٹرانزٹ کی اجازت دی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ،کابینہ نے ہائیرایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل 2023 کی اصولی منظوری دے دی، یہ بل قومی اسمبلی سے منظورکرایا جائے گا، نئی ترمیم کے بعدایچ ای سی اب وزیراعظم کی بجائے وفاقی وزیرتعلیم کو جواب دیں ہوگا۔
وفاقی کابینہ نےنجی سکیورٹی نظام کی نگرانی کے لئے اتھارٹی کے قیام اور اسلام آباد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے بل ، سی سی ایل سی کو بھجوانے کی منظوری دے دی۔
پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کے لیے قانون سازی کی اصولی منظوری،ہائر ایجوکیشن کمیشن اور این سی ایچ ڈی ترمیمی بل منظوری کے بعد کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کو بھجوا دئیے تاکہ اسے قومی اسمبلی میں پیش کیا جاسکے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کو آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے معاہدے کے خدوخال پر بھی بریفنگ دی گئی،وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ تمام دوست ممالک بشمول چین ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور اسلامک ڈویلپمنٹ بینک اور آئی ایم ایف کے مشکور ہیں۔
کابینہ نے وفاقی اُردو یونیورسٹی برائے آرٹس، سائنس اور ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2023 اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ آرڈینیس 2002 میں بھی ترمیم کی اصولی منظوری دے دی۔
تینوں قوانین کا مسودہ سی سی ایل سی میں پیش کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کو اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیرِاعظم نے اسلام آباد میں اسپتالوں کےفضلے کو تلف کرنے کیلئے موجود انسنریٹرز کی تفصیلات طلب کر لیں اور ہدایت کی کہ اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلان میں اسپتالوں کے مہلک و زہریلے فضلے کو تلف کرنے کیلئے تجربہ کار کمپنیوں کو علیحدہ سے ذمہ داری سونپی جائے۔
کابینہ نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی قائم کرنے کیلئے قانون سازی کی اصولی منظوری دیدی تاہم ہدایت کی کہ وزارت تجارت کی مشاورت کے بعد مسودہ سی سی ایل سی بھجوایا جائے۔
Comments are closed.