عمران خان کا توشہ خانہ ٹرائل کی سماعت کرنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار

52 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا توشہ خانہ ٹرائل کی سماعت کرنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار، چیف جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بیچ سے کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی استدعا کردی ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل کے زریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

توشہ خانہ کیس کے ٹرائل کے خلاف درخواستیں دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ یقین ہے کہ اِس بنچ سے شفاف اور غیرجانبدار انصاف نہیں ملے گا، استدعا ہے کہ چیف جسٹس چیئرمین تحریک انصاف کی درخواستیں سننے سے معذرت کرلیں اور کیس دوسری عدالت کو منتقل کردیں۔

سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلیں چیف جسٹس کی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔۔ درخواست میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

Comments are closed.