پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کل سے شروع ہو گی، ترجمان وزارت مذہبی امور

53 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کل سے شروع ہو گی، ترجمان وزارت مذہبی امور کی طرف سے ابتدائی فلائٹس کی تفصیلات بتائی گئی ہے۔

ترجمان مذہبی امورکے مطابق جدہ ائیرپورٹ سے پہلی تین حج پروازوں کے ذریعے 693 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔

پہلی حج پروازیں جدہ سے کراچی، فیصل آباد اور اسلام آباد پہنچیں گی،جدہ سے حج فلائٹ آپریشن 20 جولائی تک جاری رہے گا۔

ترجمان کے مطابق حجاج کرام کی مکہ سے مدینہ روانگی کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا اور38 ہزار حجاج کرام کو مدینہ منورہ بھجوایا جائے گا۔

وفاقی وزارت مذہبی امورکے ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ مدینہ منورہ سے آخری حج پرواز 2 اگست کو وطن واپس پہنچے گی۔

Comments are closed.