روس سے سستے تیل کی دوسری کھیپ ملنے پر پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

52 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد: روس سے سستے تیل کی دوسری کھیپ ملنے پر پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان حکومت کی جانب سے عوام کو عید کا تحفہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دیئے جانے کی صورت میں مل سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے، ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں بھی 10 روپے کمی کرنے کی تجویر دی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی گئی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اندر سے یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ قوم سے روس سے سستا تیل ملنے پر پٹرول کی قیمت میں کمی کا وعدہ پورا کیا جائے اور حکومت پٹرول اسی طرح 30 روپے فی لیٹر کمی کرے جیسے مہنگا کیا تھا.

Comments are closed.