یورپ، امریکہ، سعودیہ سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج منائی جارہی ہے

52 / 100

فوٹو : فائل

مکہ مکرمہ : یورپ، امریکہ، سعودیہ سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج منائی جارہی ہے، سعودی عرب میں موجود مختلف ممالک کے لاکھوں افراد بھی عید منا رہے ہیں.

فلسطین، اور دیگر خلیجی ریاستوں، یورپ، امریکا، کینیڈا، ملائیشیا انڈونیشیا کے ساتھ ساتھ دنیا کے کئی خطوں میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔

عید الاضحیٰ ہے جو قمری کیلنڈر کے آخری مہینے ذوالحج کی 10 تاریخ سے 12 تاریخ تک منائی جاتی ہے، سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجدنبوی میں بڑی تعداد میں فرزندان اسلام نےنمازعید ادا کی.

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں لاکھوں حاجیوں سمیت فرزندان اسلام نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید ادا کی۔

اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو آئے اور مسلمانوں نے اللہ کے حضور خشوع و خضوع سے دعا اور استغفار کیا۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد مسلمان نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں جبکہ حجاج کرام قربانی کا فریضہ انجام دینے کے بعد سرمنڈوا کر احرام کھول لیں گے۔

سعودی عرب میں موجود لاکھوں حجاج کرام نے رات کھلے آسمان تلے مزدلفہ میں گزاری اور نماز عید سے قبل مسجد الحرام میں فجر کی نماز ادا کی.

Comments are closed.