مالاکنڈ میں رات گئے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو گھر میں قتل کر دیا گیا

53 / 100

فوٹو: فائل

مینگورہ: مالاکنڈ میں رات گئے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو گھر میں قتل کر دیا گیا، ملزمان فائرنگ کے موقع سے فرار ہو گئے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا،

فائرنگ کا دردناک واقعہ مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں پیش آیا، ملزمان نے رشتے کے تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بٹ خیلہ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق قتل کئے گئے تمام افراد اپنے گھر میں سوئے ہو ئے تھے کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکابندی کردی گئی ہے۔

پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ملزمان مقتولین کے رشتہ دار ہیں اور واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا، ابتدائی رپورٹ درج کر لی ہے، مزید تفیتیش جاری ہے۔

Comments are closed.