نوازشریف اور جہانگیرترین کی تاحیات نااہلی کا قانون ہی بدل دیا گیا، بل منظور

50 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد: نوازشریف اور جہانگیرترین کی تاحیات نااہلی کا قانون ہی بدل دیا گیا، بل منظور، قومی اسمبلی نے نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کی قانون سازی کر لی.

اس کے علاوہ الیکشن کی تاریخ سے متعلق اصلاحات کا بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن ترمیمی بل 2023ء سپلیمنٹری ایجنڈے پر پیش کیا تھا، جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔

بل میں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت الیکشن ایکٹ میں ترمیم تجویز کی گئی جس
کے بعد آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت اب نااہلی کی سزا 5 سال ہوگی۔

الیکشن ایکٹ 2023 کے تحت عام انتخابات کی تاریخ دینے اختیار بھی تبدل کر دیا گیا ہے اور اب صدر مملکت کے ساتھ مشاورت کئے بغیر ہی یہ اختیار الیکشن کمیشن کو دینے کی ترمیم منظور کر لی گئی ہے۔

الیکشن ایکٹ 2023 سینیٹ نے چند روز قبل ہی منظور کیا تھا۔ اس کے ذریعے الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول میں تبدیلی بھی کرسکے گا۔

اسی بل میں نااہلی کی مدت 5 سال رکھ دی گئی ہے اور اس کی منظوری سے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما جہانگیر ترین سمیت دیگر کے لیے اہلیت کی راہ ہموار ہوگی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت کی غیر موجودگی میں بل کی جلد منظوری کا امکان ہے۔عارف علوی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔ صدر کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کا چارج سنبھال لیا ہے۔

Comments are closed.