بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ، ایل او سی پر فائرنگ پر پاکستان کا شدید احتجاج

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ، ایل او سی پر فائرنگ پر پاکستان کا شدید احتجاج، پاکستان کی طرف سے بھارت سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا.

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے.

لائن آف کنٹرول پر امن برقرار رکھے، بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے.

احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے بھارتی ناظم الامور کو ہفتہ 24 جون کےدن وزارت خارجہ میں طلب کیا گیابھارت کی جانب سے یہ واقعہ، 24 جون 2023 کو پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوا.

بھارتی فورسز کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت کرتے ہیں،بھارت پر اس حوالے سے زور دیا گیا کہ اس طرح کی بے ہودہ کارروائیاں 2003 کے سیز فائر مفاہمت کی صریح خلاف ورزی ہیں.

بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے،واقعے کی تحقیقات کرے اور لائن آف کنٹرول پر امن برقرار رکھے.

Comments are closed.