ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2 افراد شہید ، ایک زخمی

آئی ایس پی آر

46 / 100

فوٹو:فائل

پونچھ ،آزادکشمیر: ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2 افراد شہید ، ایک زخمی ، فائرنگ تیتری نوٹ کے علاقے ستوال سیکٹر میں کی گئی۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابقبھارتی فوج نے ستوال سیکٹر میں کشمیری چرواہوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔

بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا، شہید ہونے والے دونوں افراد کا تعلق تیتری نوٹ کے گاوں بارہ دری سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے آج 11 بج کر 55 منٹ پر ایل او سی کے ستوال سیکٹر پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں 22 سالہ شہری عبید قیوم اور 55 سالہ محمد قاسم شامل ہیں، جب ایک شخص زخمی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان ایل او سی پرشہریوں کے تحفظ کے لیے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

یہ بھارتی فوج کا جغرافیائی سیاسی محرکات، جھوٹے بیانیے، من گھڑت الزامات کا نیا سلسلہ ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت منصوبے کے تحت من گھڑت بیانیے کی تسکین کے لیے معصوم جانوں کے درپے ہے۔

Comments are closed.