عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی القادر ٹرسٹ کیس میں عبوری ضمانت منظور

52 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی القادر ٹرسٹ کیس میں عبوری ضمانت منظور، ضمانت 4 جولائی تک منظور کی گئی ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں القادر ٹرسٹ کیس (190 ملین پاوٴنڈ سکینڈل) میں بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی گاڑی سے اتر کر احتساب عدالت گئیں اور عدالت میں حاضری لگانے کے بعد وہ واپس گاڑی میں بیٹھ گئیں۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے وکلاء نے نیب کے بطور ملزم طلبی کے نوٹس کے پیش نظر ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

Comments are closed.