قومی اسمبلی وقت سے پہلے تحلیل کرنے کی تیاری، نگران حکومت 3 ماہ کی ہوگی

Pakistani Rangers cordon off the Parliament during an ongoing protest by followers of Imran Khan and Tahir-ul-Qadri in Islamabad on August 27, 2014. Pakistan's embattled prime minister said August 27 he would not cave in to protests demanding his resignation, striking a defiant note in his first major speech since the crisis erupted two weeks ago. Thousands of Khan's and Qadri's followers have been camped outside parliament since August 15 demanding Sharif quit, claiming the election which swept him to power last year was rigged. AFP PHOTO/Farooq NAEEM
51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: قومی اسمبلی وقت سے پہلے تحلیل کرنے کی تیاری، نگران حکومت 3 ماہ کی ہوگی، حکمران اتحاد نے تحریک انصاف اور عوام میں فاصلے تحویل بنانے کی پیش بندی شروع کر دی.

انتخابات 60 کی بجائے90 دن بعد کرانے کیلئے قومی اسمبلی جلد تحلیل کا فیصلہ جائے گا حکمران اتحاد کے قائدین نے نگران حکومت کو زیادہ وقت دینے کےلئے غور شروع کردیا۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی سما نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ وفاقی حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے قائدین نے قومی اسمبلی آئینی مدت سے چند روزپہلے تحلیل کرنے کامعاملہ زیرغور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد نگران حکومت کا دورانیہ بڑھانے کےلئے یہ فیصلہ کرنا چاہ رہی ہے کیونکہ نگران حکومت وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی مرضی سے قائم ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں مرضی کی نگران حکومت ملنے کے کامیاب تجربہ کے بعد مرکز میں بھی نگران حکومت کو زیادہ وقت دے کر انتخابی ماحول اپنے لئے سازگار بنانے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق حکومتتی اتحاد نے مشاورت شروع کردی ہے وزیراعظم شہبازشریف اس حوالے سے اپنےبڑے بھائی و قائد نوازشریف سے بھی ہدایات لیں گے۔

حکومتی حلقوں میں نومبر 2023ء کے پہلے ہفتے میں انتخابات کرنے پر مشاورت جاری ہے۔متفقہ لائحہ عمل کے لئے اتحادیوں کے سربراہی اجلاس میں حتمی فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی آئینی مدت رواں سال 13 اگست کومکمل ہوگی، نومبر میں انتخابات کیلئے 9 یا 10 اگست کوقومی اسمبلی تحلیل کرنے پر مشورے کئے جارہے ہیں۔

رواں سال 13اگست میں قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے کی صورت میں انتخابات 60 دن میں کرانا ہوں گے اور وقت سے پہلے تحلیل کی صورت میں 90دن میں کرانا ہوں گے۔

Comments are closed.