خدیجہ شاہ سمیت تحریک انصاف کی 13خواتین کارکنان کو جیل بھیج دیا گیا

55 / 100

لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے خدیجہ شاہ سمیت تحریک انصاف کی 13خواتین کارکنان کو جیل بھیج دیا گیا،جناح ہاؤس حملہ کیس میں انھیں عدالت پیش کیا گیا عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا تحریری حکم جاری کردیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی نے پولیس کو جناح ہاؤس حملہ کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ جج اے ٹی سی کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر22 جون تک تفتیش مکمل کرکے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کرے،ایڈمن جج عبہرگل نے تحریری حکم جاری کیا۔

تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسرنے ملزمان سے ریکوری کے لیے 20 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا، ملزمان سے ریکوری کے لیے پہلے ہی 5 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا۔

تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر کی مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے ٹھوس وضاحت نہیں دے سکے، تمام خواتین کو14 روزہ کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جاتا ہے۔

Comments are closed.