پانچ صنعتی شعبوں میں سالانہ 956  ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

49 / 100

فوٹو : فائل 

اسلام آباد: پانچ صنعتی شعبوں میں سالانہ 956  ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف،صرف رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سالانہ  500 ارب روپے کے ٹکیسز چوری ہوئے. 

    بین الاقوامی ریسرچ  ادارے ایپسوس کی طرف سے پاکستان میں ٹیکس چوری کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق رئیل اسٹیٹ،، چائے، سگریٹ، ٹائرز، آئل اور فارما سیوٹیکل سیکٹر شامل، صرف رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سالانہ  500 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے. 

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سگریٹ انڈسٹری میں سالانہ  240 ارب روپے کی ٹیکس چوری جاری ہے،چائے کے شعبے میں سالانہ  45 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا تخمینہ ہے. 

اسی طرح ادویات کے شعبے میں بھی سالانہ  65 ارب کی ٹیکس چوری کیا گیا جب کہ ٹائرز اور آئل سیکٹر میں سالانہ  106 ارب کی ٹیکس چوری ہورہی ہے۔

Comments are closed.