عمران خان کیخلاف گھڑی کی جعلی رسید دینے پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا

52 / 100

فوٹو فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف گھڑی کی جعلی رسید دینے پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا توشہ خانہ کیس میں گھڑی کی جعلی رسید دینے کے الزام میں ایک یہ مقدمہ درج ہوا۔

شہری کی طرف سے درج ایف آئی آر میں فراڈ، نوسربازی اور ہیرا پھیری کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ میں گھڑی کی فروخت کے معاملے میں جعلی رسیدیں تیار کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے.

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف فراڈ کا مقدمہ گزشتہ روز 6 جون کو تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، حسب سابق یہ ایف آئی آر بھی ایک شہری نسیم الحق کی مدعیت میں درج کی گئی ہے.

اس مقدمہ میں سابق خاتون اول، زلفی بخاری، شہزاد اکبر سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے اور ان کے خلاف بھی کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے.

درخواست گزار دکاندار ہے اور اس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر نے توشہ خانہ گھڑی کی خرید وفروخت میں میری دکان کی جعلی رسید استعمال کی۔

Comments are closed.