آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

52 / 100

فوٹو: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، آرمی چیف اورجنرل پیٹرک سینڈرز کی ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سرپیٹرک نکولس یارڈلےمونراڈسینڈرز جی ایچ کیو پہنچے ،جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے ملاقات کی۔

اس موقع پرپاک فوج کے چاق وچوبند دستے نےمعززمہمان کوسلامی دی،جبکہ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نےجی ایچ کیومیں یادگارشہداپرپھول رکھے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیراوربرطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سرپیٹرک نکولس یارڈلے مونراڈسینڈرزنےملاقات میں علاقائی سلامتی کےاموراور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقا ت کے دوران معززمہمان نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں اورکامیابیوں کا اعتراف کیا۔

اس کے علاوہ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سرپیٹرک نکولس یارڈلے مونراڈسینڈرز نےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزاسےبھی ملاقات کی۔

Comments are closed.