عمران خان کی صدر عارف علوی سے رابطہ نہ ہونے کی تردید
فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے رابطہ نہ ہونے کی تردید کر دی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک ہی چیز ہے کیونکہ اسٹیبلشمنٹ ہی حکومت چلا رہی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ عارف علوی کے ساتھ کیا کوئی رابطہ ہے؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ ایسی بات درست نہیں کہ میرا عارف علوی سے رابطہ نہیں۔
عمران خان نے کہا کہ جہاں تک مجھے پتہ ہے دو دن کے بعد ویسے بھی وہ قانون بن جانا تھا، فی الحال الیکشن کے علاوہ کوئی چارا نہیں اور ہم نے ملک کی خاطر مذاکرات کے لیے دعوت دی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک ہی چیز ہے کیونکہ اسٹیبلشمنٹ ہی حکومت چلا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ سے مذاکرات چل رہے تھے اور ان کو بھی الیکشن کا کہہ رہے تھے، چیف جسٹس کے کہنے پر ان سے مذاکرات شروع کیے تھے۔
عمران خان نے کہا کہ جس طرح لوگ پارٹی چھوڑ رہے ہیں یہ تو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جاری ہے لیکن یہ فیصلہ کر لیں ملک آئین کے مطابق چلے گا یا ڈنڈے کے زور پر چلے گا، ابھی تک کوئی پبلک ریلی یا جلسہ کرنے کا ارادہ نہیں۔
Comments are closed.