شہریار آفریدی اور علی محمد خان رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلئے گئے
فوٹو: فائل
راولپنڈی: تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی اور علی محمد خان رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلئے گئے،علی محمد خان کو تیسری بار حراست میں لیا گیاہے۔
پی ٹی آئی رہنما سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ حراست میں لے لیا گیا،اڈیالہ جیل انتظامیہ کے مطابق شہریار آفریدی کو نظری بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا گیا تھا۔
شہریار آفریدی کی رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے پولیس نے انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا اور انہیں لےکر نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہوگئی۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شہریار آفریدی کی مزید 15 دن کی نظربندی کے احکامات بھی جاری کردیے ہیں،انھیں پولیس نے 16 مئی کوان کی اہلیہ سمیت اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔
آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کردیا گیا تھا، دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق علی محمد خان کو خیبر پختونخواہ پولیس نے گرفتار کیا، علی محمد خان کو اب سے تھوڑی دیر قبل ہائیکورٹ پنڈی بنچ کے احکامات پر رہا کیا گیا تھا۔
Comments are closed.