سابق وزیراعظم عمران خان کو فوج یا رینجرز نے گرفتار نہیں کیا تھا، وزیردفاع
فوٹو: اسکرین گریب
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے سابق وزیراعظم عمران خان کو فوج یا رینجرز نے گرفتار نہیں کیا تھا، وزیردفاع کا کہنا تھا کہ رینجرز نے گرفتاری میں پولیس کی مدد کی۔
پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا قطعا کوئی کردار نہیں تھا۔
انھوں نے کہاعمران خان فوجُ پرغلط الزامات لگا رہے ہیں،عمران خان اب فوجی تنصیبات پر حملے کی توجیح پیش کررہے ہیں،عمران خان کے الزامات بالکل غلط ہیں۔
عمران خان لوگوں کو اکسانے اور منظم حملوں کے جواز اور بہانہ تلاش کررہے ہیں، عمران خان فوج کا ان حملوں سے ناتا جوڑ رہے ہیں کیا اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے جو کیا درست ہے؟
وزیردفاع نے کہا تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے ابھی اتحادیوں سے مشاورت اور بحث و تمحیث شروع نہیں ہوئی، تحریک انصاف پر پابندی کو خارچ ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔
انھوں نے کہااگر پابندی کی فوری ضرورت پڑی تو اتحادیوں سے مشورہ بھی کرلیا جائے گا،تحریک انصاف مذاکراتی کمیٹی بنانے کے ساتھ متبادل کمیٹی بھی بنادے۔
اگر مذاکراتی کمیٹی پی ٹی آئی چھوڑ جائے تو کوئی متبادل انتظام بھی ہونا چاہیے، خواجہ آصف نے کہانوازشریف ضرور پاکستان آئیں گے۔
Comments are closed.