وفاقی وزیر صحت کا عمران خان پر ذاتی حملہ، نشئی اور ذہنی مریض قرار دیدیا

50 / 100

فوٹو : اسکرین گریب

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت کا عمران خان پر ذاتی حملہ، نشئی اور ذہنی مریض قرار دیدیا، وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اپنے ماتحت ادارے کی میڈیکل رپورٹس اٹھا لائے اور میڈیا کے سامنے پیش کردی۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کراچی میں دعویٰ کیا کہ جمہوری حکومت میں ہر دستاویز پبلک دستاویز ہوتی ہے، گرفتاری کے بعد عمران خان کو پمز اسپتال لے جایا گیا تھا اور ان کے معائنے کیلئے پمز میں میڈیکل بورڈ بھی بنایا گیا تھا۔

کہا کہ عمران خان 5 سے 6 ماہ پلستر لگا کر گھومتے رہے لیکن کسی فریکچر کا رپورٹ میں ذکر نہیں ہے، گوشت میں کوئی چوٹ آجائے تو کسی کو پلستر کرتے دیکھا ہے؟

پٹیل کے مطابق عمران خان کے پیشاب کے نمونے بھی لیے گئے، ابتدائی رپورٹ میں ٹاکسک چیزیں جن میں شراب اور کوکین کا بے دریغ استعمال سامنے آیا ہے، اب اس کا تناسب نہیں آتا ہم کسی حتمی نتیجے پر جائیں گے.

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران کی ذہنی حالت پر سوالیہ نشان ہے، ان کی حرکات و سکنات فٹ آدمی کی نہیں تھیں، رپورٹ میں ہے کہ جس آدمی کی دماغی حالت ٹھیک ہو ایسی حرکات نہیں کرسکتا۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان نے نوجوانوں کو جس راستے پر لگایا اس کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا، کیا اسی شخص کو ڈیم والے جج نے صادق اور امین قرار دیا تھا؟ عمران خان باتیں کیا کرتا ہے اور میڈیکل رپورٹوں سے کیا نکلتا ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ جن ڈاکٹرز نے عمران خان کی ٹانگ پر فریکچرکا لکھا ہے غلط پریکٹسیز کیلئے متعلقہ اتھارٹیز کو لکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پبلک ڈاکیومنٹ ہے شائع کی جائے گی، عمران خان کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ آئے گی تو پھر پولیس کو بھجوائیں گے.

Comments are closed.