پی ٹی آئی ویمن ونگ کاجی ایچ کیوحملے میں کردار سامنے آگیا،آڈیولیک
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے کنول شوذب مرزا کا جی ایچ کیو پر حملے میں کردار سامنے آگیا۔پی ٹی آئی خواتین رہنماوٴں کی جی ایچ کیو حملے سے متعلق آڈیو کال لیک ہوگئی جس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی خواتین ونگ فرخندہ سے ایم پی اے فرح کہتی ہیں کہ جی ایچ کیو پہنچنا ہے، میم کنول نکلی ہوئی ہیں، میم کنول نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو آنا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی خواتین رہنماوٴں کی راولپنڈی میں جی ایچ کیو پر دھاوا بولنے سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔
مبینہ آڈیو میں پی ٹی آئی ایم پی اے فرح آغاز،ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی خواتین ونگ فرخندہ ،ممبر پی ٹی آئی خصوصی کمیٹی سماویہ اور سبرینا آپس میں بات چیت کر رہی ہیں ۔
مبینہ آڈیو میں جی ایچ کیو پر دھا وا بولنے سے متعلق پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب کا مبینہ کردار نظر آرہا ہے جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی فرح آغا کنول شوزب کا پیغام آگے پارٹی کی ویمن ونگ کی دیگر خواتین کو پہنچا رہی ہیں ۔
مبینہ آڈیو میں سابق ایم پی اے فرح آغا پی ٹی آئی کی کارکن سبرینہ سے کہہ رہی ہیں کہ اب جی ایچ کیو پہنچنا ہے، میں نکل آئی ہوں کیونکہ میم کنول ( سابق ایم این اے کنول شوذب) نکلی ہوئی ہیں۔
میم کنول نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کی طرف آنا ہے، جی ایچ کیو جانے کے لیے میم کنول نیکہا ہے، ہم نے جی ایچ کیو جانا ہے فیض آباد آدمی جا رہے ہیں۔فرح آغا نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ نہیں چل رہا ساری سروسز بند ہیں۔
فرح آغا پی ٹی آئی ویمن ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فرخندہ سے بھی بات کر رہی ہیں، جس میں ان کا کہنا تھا کہ لیاقت باغ والی جگہ پر اتنی بری شیلنگ ہو رہی ہے، پولیس اور لڑکوں کی لڑائی ہو رہی ہے، صدر جانے کے سارے راستے بند ہیں، ، فیض آباد میں راشد حفیظ، شفیق اور سماویہ ہے، سماویہ ہیروئن بنی آگے آگے جا رہی ہے۔
دوسری جانب کنول شوزب بھی عمران خان کی گرفتاری کے دن واٹس ایپ پر پی ٹی آئی خواتین ونگ کے مرکزی رابطہ گروپ میں اپنے کارکنوں کو اکساتی رہی ہیں ۔
Comments are closed.