بھارت کو کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
فوٹو: فائل
اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے.
جنوبی ایشیا میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے،وزیرخارجہ نے کہاجی20 کے سربراہ کی حیثیت سے بھارت اپنی پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے.
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی20 کے سربراہ کی حیثیت سے بھارت اپنی پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے.
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ہمارا یہ پیغام ہے کہ منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے کر گیا.
انھوں نے کہا سلامتی کونسل نے فیصلہ کیا کہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خودکریں گے۔ بھارت نے خود سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے.
بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقہ میں جی20 اجلاس کے انعقاد کا مقصد دنیا کو یہ تاثر دینا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے صدر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے علاوہ ڈپٹی سپیکر کا شکریہ ادا کیا اور کہا پہلا وزیر خارجہ ہوں جسے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کا اعزار حاصل ہوا.
بلاول بھٹو زرداری نے کہامقبوضہ کشمیر کے عوام کو ہمارا پیغام ہے کہ ہم حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں، مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 کے یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں.
بھارت نے مقبوضہ علاقہ میں سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزیاں کی ہیں، وزیرخارجہ نے کہاسلامتی کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری کو بھارت کو کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرنا ہوگا، بلاول بھٹوکا کہنا تھا کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔
بھارت جی20 کی سربراہی سے اپنی پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے.
Comments are closed.