عمران خان کی 9 مئی یا اس کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

51 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 9 مئی یا اس کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کے لیے دائر درخواست میں 9 مئی اوراس کے بعد درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کی استدعا کی گئی ہے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی یا اس کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔

جسٹس صفدر سلیم شاہد نے عمران درخواست پر سماعت کا آغاز کرتے ہوئے استفسار کیا کہ عمران خان کدھر ہیں؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ عمران خان کی حفاظتی ضمانت نہیں ہے، اگر عدالت حکم کرے تو وہ 11 بجے کے بعد پیش ہوجائیں گے۔

عمران خان کی جانب سے درخواست میں 9 مئی اوراس کے بعد درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے متعدد مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ 9 مئی کے واقعات کے بعد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیاکہ عدالت پولیس کو گرفتار کرنے سے روکے اور 9 مئی یا اس کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی 9 مئی یا اس کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Comments are closed.